ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: بین الاقوامی فلکی محاذ تہوار کے موقع پر طلبا نے کیا وینس اور مشتری سیاروں  کا نظارہ

کاروار: بین الاقوامی فلکی محاذ تہوار کے موقع پر طلبا نے کیا وینس اور مشتری سیاروں  کا نظارہ

Fri, 11 Jan 2019 19:32:51    S.O. News Service

کاروار:11؍جنوری (ایس او نیوز) بین الاقوامی فلکی محاذ تہوار کے صدسالہ جشن کے موقع پر کاروار سائنس مرکز اور کاروار میڈیکل سائنس کالج کے اشتراک سے 9جنوری کی شام 6بجے سے رات 9بجے تک اور 10جنوری کی صبح 5بجے سے شام 7بجے تک طلبا اور عوام کے لئے وینس  اور مشتری سیاروں  کا نظارہ کرایاگیا۔

 ڈائس پروگرام میں کاروار کے اسسٹنٹ کمشنر ابھیجن نے طلبا کو  فلکیات کی تعلیم میں آگے بڑھنے کی تلقین کی ۔ میڈیکل کالج کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیوانند دوڈمنی نے صدارت کی۔ ڈاکٹر شری شئیل مادنور نے فلکیات کے متعلق اپنا خصوصی مقالہ پیش کیا۔ ڈاکٹر سنجیو دیش پانڈے نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر سریش اریکیرا نے شکریہ اداکیا۔ ڈاکٹر شری شئیل نے نظامت کی۔ پروگرام میں قریب 500طلبا ، اساتذہ اور عوام شریک تھے۔


Share: